کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں سواب جی کول کمپنی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ کے نتیجے میں 7کان کن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان کان کن لیبر یونین ڈیگاری محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق جمعہ کو سوراب جی کول کمپنی ڈیگاری کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی اور کان میں موجود 7کان کن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں ،جاں بحق کان کنوں میں 4کا تعلق ہزارہ برادری اور 3کا ڈیگاری سے بتا یا جاتا ہے ۔