کوئٹہ ،سندھ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بھارتی دراندازی کی پر زور مذمت اور پاک فوج کو بروقت جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتخابات جیتنے کیلئے ناجائز حربے استعمال کر رہی ہے ، ہمیں مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے ، وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ، صوبائی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی جبکہ سندھ اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں نے ایک جیسی قراردادیں پیش کیں جن میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قراردادیں پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی، ٹی ایل پی ، ایم ایم اے ،جی ڈی اے نے بھی پیش کیں ۔