قلات، مظفر آباد ( آن لائن ، بیورو رپورٹ )کنگ سلمان ریلیف پاکستان(شاہ سلمان کے فلاحی ادارہ برائے پاکستان)کیجانب سے قلات سمیت بلوچستان کے مختلف سرد ترین علاقوں میں سردی اور برفباری سے متاثرہ 7000گھرانوں میں ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حالیہ شدید برفباری اور سردی کے باعث بلوچستان کے مضافات میں ریکارڈ برفباری نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، سردی سے متاثرہ افراد کیلئے 14ہزار کمبل ،اور سات ہزار کٹس جن میں چودہ ہزار مردانہ زنانہ گرم شالیں بچوں اور بڑوں کیلئے گرم ملبوسات کی تقسیم شروع کردی گئی ۔ مزید 23 ہزار گھرانوں کیلئے بھی ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم ملک کے سرد ترین علاقوں میں شروع کی جائیگی، جس کی مجموعی لاگت 15 لاکھ ڈالر بنتی ہے ۔ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان ، این ڈی ایم اے وادی نیلم میں برفباری کے متاثرین کے ساتھ ہے ، جانی نقصان پر لواحقین کو 5، 5لاکھ ، زخمیوں کو 25،25ہزار اور مکمل تباہ شدہ مکان کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائیگی ۔