اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے شکوہ کیا کہ بیوروکریسی سے کوئی کسی قسم کا سوال نہیں کرتا۔ ارکان نے بیوروکریٹس سے بھی اثاثوں کی تفصیل پوچھنے کا مطالبہ کیا۔ ارکان نے کہا کہ بیوروکریٹس کے بچے بھی تو باہر پڑھتے ہیں لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کرتا۔