لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن عدالت نے 7 سالہ بچے فرمان علی کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کرنے والے ملزم کو دو بار سزائے موت، عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم بسم ناظم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، عدالت نے مقدمہ میں گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے اور ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے 7 سالہ فرمان کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں، عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد ملزم بسم ناظم کو 2 بار سزائے موت، 1 بار عمر قید اور 7 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔