کراچی(سٹاف رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف بھارت کی شعلہ بیانی اس کے کئی عزائم کا پردہ فاش کررہی ہے ،بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو سرسری نہیں لینا چاہئے ،دشمن ملک کا جرنیل کسی کے اشارے پرہی اچھل رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ بھارتی سیاسی قیادت کو اپنے آرمی چیف کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے جو دونوں ممالک کے تعلقات کوخراب کرنا چاہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان کسی بھی ملک کے فوجی افسرکو زیب نہیں دیتا حالانکہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ماضی میں بھی ہم نے بے پناہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا،انکا کہنا تھا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ سے عیاں ہے کہ وہ اب صرف سیاسی اورسفارتی سطح تک محدود نہیں رہے گا،لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرایکبارپھرمحاذ گرم کرکے پاکستان پردباؤبڑھائے گا، جسکا اندازہ جارحانہ بیانات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے حالیہ بھارتی بیانات بھی پاکستان کیخلاف غیراعلانیہ جنگ کا تسلسل ہے اوریہ لڑائی غیرروایتی محاذوں پرلڑی جارہی ہے ۔