نئی دہلی( آن لائن )بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار 2013 کے بعد کی کم ترین سطح 4.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انتہاپسند مودی حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارتی معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ سال 7 فیصد تھی جو کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گراوٹ کے باعث 4.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔بھارت کو ایشیا کی تیسری بڑی معیشت مانا جاتا ہے لیکن ترقی کی شرح ہندوستان کو نوجوانوں کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے درکار شرح سے انتہائی کم ہے ۔بھارت میں صارفین کی طلب (کنزیومر ڈیمانڈ) انتہائی کم اور بیروزگاری 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے موجودہ مودی حکومت شدید مسائل سے دوچار ہے ۔