سرینگر(کے پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے لائن آف کنٹرول( ایل او سی ) کے آ ر پار تجارت سے جڑے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق این آئی اے ٹیم نے بھارتی فورسز کی بھاری نفری کے ہمراہ سرینگر میں کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ ایل او سی کے آ ر پار تجارت کے ذریعے غیر قانونی رقم کی منتقلی کے الزام میں گرفتاریوں کی تعداد30 سے تجاوز کر گئی۔کشمیری تاجروں محمد اقبال لون ،خورشید احمد لون ساکن پارمپورہ،بشیر احمد لون ساکن ہوکر سر،ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ،فضل الحق مسگرو عارف حسین مسگر ساکنان باغ سندر چھتہ بل ، اعجاز احمد شیخ و جاوید احمد شیخ ساکنان بژھ پورہ،تجمل مسعودی اور مصدق افضل مسعودی ساکنان باغندر پانپور کے مکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔