لاہور(قاضی ندیم اقبال)سکھوں کے بعد ہندو ئوں کی باری آگئی،وفاقی حکومت نے ’’شادانی دربار، حیات پتافی ، سکھر، میرپور ماتھیلو ‘‘ کی یاترا کیلئے بھارتی ہندو شہریوں کے دورہ پاکستان کے شیڈول کی منظوری دیدی ،پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کو قواعد اور طے شدہ پروٹوکول کے تحت ویزے جاری کرنے کا گرین سگنل بھی دے دیا گیا ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے بھیجے گئے ہندو یاتریوں کے دورہ پاکستان کے شیڈول کی منظوری دیدی ہے ۔ شیڈول کے مطابق رواں برس بھی ہندو یاتری 24نومبر کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پیدل پاکستان پہنچیں گے جہاں سے انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے براہ راست حیات پتافی میں موجود شادانی دربار لے جایا جائیگا ، جہاں وہ مسلسل تین یوم 27 نومبر تک قیام کریں گے ، اسکے بعد ایک روز کے لئے 28نومبر کو جرور اور ماتھیلو کا دورہ کرینگے ،وہاں پر دیوری صاحب اوردربار صاحب میں سہہ پہر 3بجے سے شام6بجے تک پوجا میں شریک ہونگے ، رات میر پور ماتھیلو میں قیام کے بعد 29نومبر کو پنوں عاقل جائینگے ،وہاں پر سخی بابا آستن، سکھر سادھو بیلہ کی یاترا کے بعد رات گھوٹکی میں شادانیدربار کے کرشنا مندر میں قیام کرینگے ،چندو رام کالونی ،چندو رام دربار اور اس سے ملحقہ مارکیٹ کا دورہ کرینگے ،30نومبر کو یاتری عادل پور اورخان پور مہر کا رخ کرینگے ، یکم دسمبر کو ڈھرکی کا رخ کریں گے ، 2سے 3دسمبر تک مسلسل دو روز شا دانی دربارمیر پور ماتھیلو میں گذاریں گے ، یاتریوں کو 4دسمبر کی رات خصوصی بسوں کے ذریعے میر پورماتھیلو سے لاہور روانہ کیا جائے گا اور 5دسمبرکی صبح یاتری واپس واہگہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت چلے جائیں گے ، معاہدے کے مطابق شادانی دربار حیات پتافی و دیگر مقامات کی سالانہ یاترا کے لئے 400ہندوئوں کو ویزے جاری کئے جا سکتے ہیں،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری و دیگر کے ساتھ میٹنگ کر کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈکراچی کوبھی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ہندو یاتری