سرینگر،نئی دہلی (92نیوزرپورٹ،کے پی آئی،این این آئی) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تینوں نوجوانوں کو نوگام میں کارروائی کے دوران شہید کیا گیا، قابض فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا ، بڈگام میں 45 سالہ شخص نذیر احمد کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپرنظر بند سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے معروف کشمیری صحافی فہد شاہ پر قابض انتظامیہ کی طرف سے کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔