مکرمیٖ !میرا نام محمد غنی سبحان ہے ۔ میری بیٹی اسماء پانچویں جماعت کی طلبہ ہے جس کی عمر تقریباً 9سال ہے جو پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج ابھی ممکن ہے ۔ اپنی بیٹی کے علاج کے لئے تمام جگہوں سے مایوس ہو چکا ہوں پاکستان بیت المال اور زکوٰۃ کے دفتروں نے بھی مایوس کیا ہے۔ میں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے آپ لوگوں سے مدد کا طلب گار ہوں۔ مجھے ماہر ڈاکٹروں نے بیٹی کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر پانچ لاکھ روپے اخراجات بتائے ہیں۔ میں محنت مزدوری کرنے والا شخص ہوں میں پانچ لاکھ روپے کہاں سے لائوں گا پانچ لاکھ روپے میںنے اکٹھے خواب میں بھی نہیں دیکھے مجھے نقد رقم نہیں چاہیے کوئی اللہ کا نیک انسان میری بیٹی کے آپریشن کے لئے 5لاکھ روپے ہسپتال میں جمع کرا دے اس کے بدلے میری ڈھیروں ساری دعائیں لے میں آپ سب لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میری بیٹی اسماء کو اپنی بیٹی سمجھ کر میری مالی مدد کریں۔ میں ان لوگوں سے خصوصی درخواست کرتا ہوں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور اولاد کا درد ہو ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سخت وقت میں میری مالی مدد کرے اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ یہاں پر بھی اور وہاں پر بھی ضرور دے گا۔ (محمد غنی غنی سحان ولد عبدالمنیر خان سکنہ لنڈی میر سلم ڈاکخانہ تجوڑی تحصیل و ضلع لکی مروت) رابطہ نمبر:0308-5320404۔