خیرپورٹامیوالی (نامہ نگار) خیرپورٹامیوالی کے نواح میں انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بیروز گار نوجوان کو محض 3ہزار روپے کیلئے منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا گیا۔گندے کھو محلہ لطیف آباد کا رہائشی محمد حاجی جو لاہور کی ایک فیکٹری میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ ملکی حالات کے باعث بے روزگار ہوکر گھر آگیا ہے ۔ گزشتہ روز اہل علاقہ نے محمد حاجی کے ساتھ شرط لگائی کہ وہ منہ کالا کرکے گدھے پر بیٹھ کر گلے میں جوتوں کا ہار پہن کر گائوں کا چکر لگائے تو اسے 3 ہزار دیئے جائیں گے ۔ مجبور نوجوان نے شرط پوری کرکے 3 ہزار حاصل کرلئے ۔