مکرمی! مسلم لیگ اورپی پی پی کے دوراقتدارمیں مہنگائی کا وہ سیلاب نہیں دیکھا جس "سونامی" نے موجودہ حکومت کے انتہائی قلیل دورحکومت میں عوام کی زندگی دوبھرکردی ہے-عام آدمی مہنگائی کے باعث روزمرّہ کی اشیائے ضرورت سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے-ملک کا ہرشہری اس وقت شدید غربت،ناانصافی اورظلم کا شکارہے لیکن مستقبل کے سنہری خواب دکھا کراسے بہلانے کی سعی لاحاصل کی جارہی ہے۔چند لوگوں کوچیک،سہولتیں اورہیلتھ کارڈ دینے کے ڈرامے فرسودہ اورازکاررفتہ ہوچکے ہیں-حکمرانوں کے شاہانہ ٹھاٹ باٹھ میں کوئی قابل ستائش فرق نظرنہیں آتا۔ (اظفرصدّیقی، لاہور)