لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ کا شہر میں انسداد تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اے سی ماڈل ٹائون ذیشان نصر اﷲ رانجھا نے ڈیفنس روڈ کے قریب کارروائی کی۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ30کنال 8مرلے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی گئی اورواگزار کروائی جانے والی اراضی کی مالیت 19کروڑ روپے ہے ۔آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئی ہیں۔اے سی ماڈل ٹائون کی سربراہی کیں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن میں پولیس، ریونیو اور زون کے عملے نے بھی حصہ لیا۔سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔