لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن داتا گنج بخش زون سکواڈ نے ساندہ روڈسے تجاوزات کا سامان 1ٹرکوں میں لا د کر سٹور میں جمع کرا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 1000روپے جرمانہ کیا۔نشتر زون سکواڈنے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا۔عزیزبھٹی زون سکواڈ نے تاج باغ سروسز روڈ سے تجاوزات کا سامان 1 ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کرا دیا۔گلبرگ زون سکواڈ نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے علاقہ سے بینرز و سٹریمرز اتاردئیے اور علاقہ کلیئر کر دیا۔ اس طرح انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر4000 روپے جرمانہ عائد کیا۔