لاہور (اپنے رپورٹر سے ) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران آپریشن راوی زون سکواڈ نے لاری اڈا، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کر ادیا جبکہ سٹور میں ضبط شدہ سامان پر3500 روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد زون سکواڈ نے بابو صابو، یتیم خانہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا جبکہ سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا ۔نشتر زون سکواڈ نے رائے ونڈ روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا ۔علامہ اقبال زون سکواڈ نے رائے ونڈ سٹی سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے مناواں تا جلو موڑ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر1000 روپے جرمانہ کیا۔ گلبرگ زون سکواڈ نے مین مارکیٹ ، انٹرنیشنل مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کر ا دیا جبکہ سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 10000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون سکواڈ نے گھوڑے شاہ روڈ، شادباغ ، مین جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا ۔