لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 9 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی زون نے 2،سمن آباد زون ایک ٹرک سٹور میں جمع کروایا،داتا گنج بخش،عزیزبھٹی ،شالامار زون ، نشتر زون نے ایک ایک ٹرک سامان سٹور میں جمع کرایا ۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، فیروزپور روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔ واہگہ زون اسکواڈ نے جلوموڑسے سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا یا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے مصطفی ٹاؤن سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لادکر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا۔ اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 9ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 30,500 روپے جرمانہ عائد کیا۔