لاہور(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی سے )عید کی چھٹیوں کے بعد لاہور بھر کی تمام مارکٹیں کھل گئیں گزشتہ روز تمام چھوٹی بڑی ما رکیٹوں سمیت شاپنگ مال ایس او پیز کے مطابق صبح 9بجے کھلے اور معمول کے کاروبار کے بعد شام 5 بجے بند کر دئیے گئے ،گزشتہ روز عید کے بعد مارکیٹوں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا ،مارکیٹوں کے عہدیداروں کی جانب سے شام چار بجے ہی مارکیٹوں اور دکانوں کو شام پانچ بجے بند کرنے بارے اعلانات کر دئیے گئے ۔ادھر تعطیلات کے بعد سول سیکرٹریٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر آج سے کھلیں گے ۔حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 22مئی سے 27مئی تک عید الفطر کی تعطیلات دی تھیں۔