اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج تمام ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کریں گے ، سارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے وہ روایتی وزیراعظم سے نہیں، عمران خان سے ڈیل کررہی ہے ،عمران خان نے کبھی اقتدار کی پروا نہیں کی۔