بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 8 فروری کے الیکشن سے قبل تاجروں کے لئے ریٹیلر سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کے لئے تاجر دوست موبا ئل ایپ تیار کر لی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ ‘ سے باہر تاجروں کو ا یپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اسکے ذریعے دکانداروں کی آمدنی کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہو گا۔ دکانداروں سے سالانہ آمدنی کے مطابق ٹیکس لیا جائے گا جو ماہانہ بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں پانچ بڑے شہروں سے شروع کی جانے والی اس سکیم سے ایک کھرب روپے ٹیکس آمدن کی توقع ہے جبکہ دوسرے مرحلہ پر ملک بھر میں اس سکیم کے ذریعے تاجروں سے 3 سو ارب روپے ٹیکس وصول ہو گا۔بلاشبہ ریٹیلر سکیم کے تحت تاجروں سے ماہانہ کی بنیاد پر ٹیکس وصولی ایف بی آر کا اچھا اقدام ہے لیکن اسے الیکشن سے قبل عجلت میں شروع کرنا مناسب نہیں ، سکیم کو مزید شفاف بنانے کے لئے بہتر ہو گا کہ اس سکیم کو عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں رو بہ عمل لایا جائے اور اس سکیم کو تاجر برادری کو واقعتا دوست اور خیر خواہ سکیم کے طور پر اس طرح پیش کیا جائے کہ تاجربلا تردد اور خوشی سے اپنے حصے کا ٹیکس ادا کر یں۔ سکیم میںٹیکس وصولی کے طریقہ کو آسان ترین بنایا جائے تاکہ ٹیکس کا مجوزہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔