لاہور(سپیشل رپورٹر) تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی عدم توجہی اور لاپروائی کے باعث پولیس اہلکار ڈیوٹی ٹائم سوکر پورا کرنے لگے ۔ تھانے میں اہلکار کے آرام فرمانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ پولیس اہلکار کی تھانہ میں ڈیوٹی کے دوران سوتے کی ویڈیو شہری نے اپنے موبائل فون سے بنائی۔ شہری وقاص کا کہنا ہے کہ وہ تھانہ اسلام پورہ چوری کی شکایت درج کروانے گیا تو اہلکاروں کو سوتے پایا،فوٹیج منظر عام پر آنے کے حوالے سے ایس پی سٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اسلام پورہ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔