لاہور(کلچرل رپورٹر)حکومت کی جانب سے تھیٹر سینما ہال کھولے جانے پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے اظہار مسرت کیا ۔تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروڈیوسر قیصر ثنا ء اﷲ خان نے کہا کہ حکومت نے تھیٹر سینما حال کھولے جانے کا فیصلہ کر کے فنکار برادری کو مزید مشکلات سے بچا لیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تھیٹر پر دو سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے۔