بنکاک(نیٹ نیوز) تھائی لینڈ کے ایک غریب کچرا چننے والے کو اچانک ایک عجیب شے ملی ہے جسے ’وھیل کی قے ‘ کہا جاتا ہے اور اس کا تکنیکی نام ’ایمبرگیس‘ ہے ، اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے ۔سومسک بونرتھ تھائی لینڈ کے ٹیوراٹاؤ جزیرے پر صفائی کررہا تھا کہ اسے کا پاؤں ایک بڑے ، موم جیسے چکنے زرد ،بدبودار گولے سے ٹکرایا جسے اس نے اٹھالیا۔ خشک ہوتے ہی اس کی بو ختم ہوجاتی ہے اور خوشبو پیدا ہوجاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دیرپا خوشبو دینے والے پرفیوم میں اسے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ۔آبی حیات کے ماہرین اس قے کو تیرتا ہوا سونا بھی کہتے ہیں۔ سومسک اس خزانے کو پاکر بہت خوش ہے ۔اس نے بتایا کہ وہ ماہی گیر رہ چکا ہے اور اس کی کشتی ایک طوفان میں تباہ ہوگئی تھی اب وہ دوبارہ کشتی خریدے گا اور ماہی گیری شروع کرے گا۔