کراچی (کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل بزنس فورم سے الحاق شدہ پاکستان بزنس فورم کے تحت تیسرانیشنل فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ 26 اور 27 اکتوبر کوایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس میں 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس کی آمدنی بیٹھک اسکول نیٹ ورک اور آغوش ہوم کو عطیہ کی جائیگی۔یہ اعلان پاکستان بزنس فورم کے ایگزیکٹو ممبرسہیل عزیز نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔