لاہور،اسلام آباد (نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی) پنجاب اور وفاق میں کئی افسروں کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں ،ریلوے حکام نے گریڈ19اور18کے بعض افسروں کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت گریڈ19کے افسر جواد علی ڈپٹی سی سی پی ٹیکنیکل لگا دیا ہے ،تقرری کے منتظر ناصر خلیلی کو ڈپٹی سی ایم اے رسالپور فیکٹری ، حبیب اﷲ مہر کو ڈی ایم ای ٹو کراچی، گریڈ18کے مقصود احمد کو ڈبلیو ایم مغل پورہ ورکشاپ، شجاعت علی حسنین کو ڈپٹی ایف جی آئی آر ریلوے ہیڈ کوارٹرز، ناصر نذیر کو ڈی ٹی ایم ڈرائی پورٹ، طلحہ نسیم کو ایکسین جی ریلوے ہیڈ کوارٹر، وحیدا نور کو ایس سی ایم پی اور آسیہ سومرو کو ڈی پی او کراچی تعینات کر دیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے گریڈ22کے ریٹائرڈآفیسرخاورجمیل کو انشورنس محتسب مقررکردیا،خاورجمیل کی بطورانشورنس محتسب تقرری 4سال کیلئے کی گئی،وزارت قانون نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب حکومت نے ایکس پاکستان لیو پر موجود 20افسران کو رخصت مکمل ہونے پر واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹی فکشن جار ی کر دیا ہے ۔ ان فسران میں ارقم طارق ، صاحبزادی وسیمہ عمر، سید بلال حیدر، ظہیر عباس ملک ، مسز شان امان رانا، کیپٹن (ر) زاہد ممتاز ، مسز کوثر خان، نبیلہ عرفان ، سید محمد مسعودد نعمان، سائرہ عمر، سمیرا فاروق، مبین الہیٰ، کیپٹن(ر) اکرام الحق، سندس ارشاد، ثانیہ ہمایوں ، طاہر رئوف، حا فظ محمد سعد نواز، فہد ممتاز، صبا اصغر علی اور سدرہ سلیم شامل ہیں ۔اسٹیبلشمنٹڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے گریڈ 20کے افسرتیمور تجمل کو جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے ، پولیس کی گریڈ 18 کی افسر صباء ستار کی خدمات بسپ سے لے کر حکومت پنجاب کے سپر د کر دی ، گریڈ 17 کی ظہرہ ابڑو کو اسٹیبلشمنٹڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات کر دیا ، گریڈ18کے ڈپٹی ضلعی پبلک پراسیکوٹر ندیم عمار، عقیل الرحمنٰ کی خدمات وزارت داخلہ کے سپر د کرتے ہوئے ایف آئی اے میں تعینات کردیا گیا۔