لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ جسے گھما کر اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرلیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز نہ ہونے پر فینز کے غصے اور ناراضی کا احساس ہے تاہم ایک اچھی پچ بنانے کیلئے پانچ سے چھ ماہ لگتے ہیں۔ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں حوصلہ رکھیں اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسی وکٹ بنیں جس پر ریورس سوئنگ اور بال تھوڑا لو بھی رہے۔