لاہور(کلچرل رپورٹر) فیشن ڈیزائنر،سماجی رہنما سارا گنڈا پور نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سڑکوں پر بلی،چوہے اور دیگر جانوروں کی اموات دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے ۔انسان اتنا بے رحم اور بے حس کیسے ہو سکتا ہے ۔گاڑی پر بیٹھے ہر شخص کو دوسرے انسانوں کی طرح جانداروں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔انسان میں احساس اور اہمیت کی کمی ناقابل برداشت ہے ۔اکثر گلی محلوں میں بچوں کو مارنے پر لڑائی ہوجاتی ہے لیکن جب ہم سڑک پر جاتے جانوروں کو گاڑیوں کے نیچے کچل دیتے ہیں اس وقت ہمارا احساس کہاں چلاجاتا ہے ۔میں اسی احساس اور شعور کو پیدا کرنے کے لئے جانوروں کے تحفظ کی مہم چلارہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کا درس دینے والے جانوروں کے حقوق کے متعلق بھی آگاہی دیں۔