لاہور (92نیوزرپورٹ،اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے رہنما جہانگرترین پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کابینہ میں شامل وزراء نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان اور صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے ملاقات کی جس میں ا س بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح سے محکموں کے اندر بہتری لائی جا سکتی ہے ۔جب جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیاتو انہوں نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ اس پر صرف ہنس ہی سکتا ہوں۔