اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی،نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور نواز شریف کو ہر طرح کی طبی سہولت جو ملک میں میسر ہے فراہم کی جائے ،وزیراعظم نے نواز شریف کی بہتر صحت کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔