لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر وزیر اعظم عمران خان سے منسوب کر کے پودے لگا دیئے ۔گزشتہ روز (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے کارکنوں کے ہمراہ پودے لگائے ۔اس موقع پر مرزا جاوید نے کہا کہ جب عمران خان کوٹ لکھپت جیل آئیں گے تو انکے کارکن انہی درختوں کے سائے میں بیٹھیں گے ۔