اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ گرین اورکلین پاکستان کیلئے سب مل کرشجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیں،شجرکاری مہم اپنی اورآنے والی نسلوں کی بقاکیلئے ہے ۔شجرکاری سے متعلق اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم کوکامیاب بناناہے ۔