لاہور(شوبز ڈیسک) ناموراداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی ،بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں زارا شیخ نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے ۔ میں نے شروع سے تھوڑا مگرمنفرد اور معیاری کام کیا ہے ۔ زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ر ہی ہوں ۔ میں نے دو فلموں کے سکرپٹس لکھے ہیں جن کو عنقریب سیٹ کی زینت بنائوں گی ،دونوں فلموں میں بطور پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ اداکاری بھی کروں گی۔