مکرمی ! جھنگ یونیورسٹی کے فوری قیام کے لئے چناب کالج جھنگ کواپ گریڈ کرکے اس میں ضم کر دیا جائے۔یہاں کے وڈیرے اپنے علاقوں میںتعلیمی روشنی سے خائف ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سکولوں کے اجرا کی مخالفت میں پیش پیش ہیں۔ اس ضلع کی عوام کی بد قسمتی ہے کہ آج سات عشرے گزرنے کے باوجود علاقے کی بااثر شخصیات کی ترجیحات اور سوچ نہیں بدلی ہے اب غریب اور کم وسیلہ طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم وپیشہ وارانہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کو ان کے علاقوں میں ہی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ پنجا ب جناب عثمان بزدار صاحب جھنگ یونیورسٹی کو فوری شروع کرنے کے متمنی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صا حب، و زیر اعلیٰ پنجاب ، مقامی انتظامیہ جھنگ یونیورسٹی کے چناب کالج میں فوری قیام کے اس صائب مشورے کو عملی شکل دے کر اہل علاقہ کی دعائیں لیں۔ (ابو فیصل حاجی منظور انور)