مکرمی !لاہور میں کچھ دنوں سے بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے شہر میں ہر جگہ پانی ہی پانی جمع ہو گیا ہے اور کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پر پانی کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے۔ لاہور کی جو مین مارکیٹیں ہے وہاں پر بھی بارش کے بعد کئی فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے ۔برسات شر وع ہونے سے پہلے واسا کی جانب سے بلند وبالا دعوے کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں مگر جب بارش ہوتی ہے تو ان کی کارکر دگی کا پول کھل کر سامنے آجاتا ہے۔ میری وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ آپ واسا کی کارکر دگی کا خو د جائزہ لیں اور اس کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں تاکہ لاہور والوں کے لیے ابر رحمت رحمت رہے نا کہ زحمت بن جائے ۔ ( سونیا رسول جین مندر لاہور)