لاہور(کلچرل رپورٹر) حبیب پراچہ کی ہالی ووڈ میں تیار ہونے والی فلم ’’ دی لاسٹ فل میئرز‘‘ پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کردی گئی۔پا کستانی ہالی ووڈ پروڈیوسر حبیب پراچہ کی ڈرامہ فلم کا ستاروں سے بھرا پریمیئرشونیوپلیکس ڈی ایچ اے کراچی میں ہوا جس کے بعد فلم ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔