لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ پالیسی کیخلاف درخواست پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے آج طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی حج ٹور آپریٹرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں حج پالیسی کو چیلنج کیا گیا، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل عکیم بیگ چغتائی نے نشاندہی کی حج کوٹہ میرٹ پر نہیں دیا گیا اور سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ سے نکال دیا گیا، پرائیویٹ حج آپریٹرز حکومتی حج سے سستا حج کرا سکتا ہے ،ان کو حج ٹور آپریٹرز کوٹہ میں شامل کیا اورحج کوٹہ پالیسی 2019 کالعدم قرار دی جائے ۔