لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈی سی صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے حضرت علی ؓکے یوم شہادت کے جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر لائٹنگ، تجاوزات کا خاتمہ، پیچ ورک، صفائی ستھرائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے اورواک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز چیک پوائینٹس پر پہنچائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لیسکو اور پی ٹی سی ایل لٹکتی ہوئی تاروں کو ٹھیک کر رہا ہے ۔ ریسکیو 1122 روٹ کے مختلف پوائنٹس پر اپنی ایمبولینسوں کو اسٹیشن کرے گاریسکیو 1122 کی 54 ایمبولینس روٹ پر موجود ہونگی300 موٹر سائیکل ایمبولینس بھی موجود ہونگی18 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جلوس کے روٹ پر موجود ہونگی۔ دریں اثنا ئڈی سی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماہ جون میں شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پچھلی پولیو مہم کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل انکاری کیسوں کی رپورٹ یونین کونسل کی سطح پر دی جائے اوریو سی ایم او اپنی ناقص ٹیموں کے بارے میں فوری رپورٹ جمع کروائیں ۔ اجلاس میں سمن آبادزون کے تمام سیکرٹریز یو سی وائز، ڈی ڈی ایچ او نشتر ٹائون اور اے ڈی ایل جی نے شرکت کی۔ انہوں نے ایل سی ماڈل ٹائون نے افسران کو اپنی اپنی یو سیز میں میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت کی۔