مکرمی !قیام پاکستان سے لیکرآج تک جن سیاسی وجمہوری راہوں پرعوام کوگھسیٹاجارہاہے ۔ لوگوں کی غربت افلاس سے تنگی اورخودسوزیاں ہسپتالوں میں گردے بیچنے اورخون کی بوتلوں کے عوض پیسوں کاحصول ایک وقت کی شکم سیری پر مجبور ہیں۔سیاست جمہوریت جس کی مثال کہیں نہی ملتی کرپٹ سیاست دانوں کی شریرحرکتیں حریص قلوب اورذہنی انتشاری کیفیت میں لوٹ مارکے تارپودمغموم فضائیں سوختہ جاں ادائیں شائدہی کسی سیاسی وجمہوری مملکت نے اسطرح کے گردش ایام دیکھے ہوں۔موجودہ کرپٹ نظام صرف اس ملک کی اشرافیہ اور چند مقتدر خاندانوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے. عوام کے حقوق کی ادائیگی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کاوش کرنا سرے سے ان مقتدر حلقوں کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں. یہی وجہ ہے اس نظام کی بدولت قوم کو کرپشن، فراڈ، ناانصافی، جہالت، قتل و غارت، لوٹ کھسوٹ اورذلت و رسوائی تو ملی لیکن حقیقی جمہوریت اورتبدیلی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ کچھ بھی نہ بدلابلکہ الیکٹیبلزجوملک میں جاری سیاسی کھیل کی شطرنج کے بڑے مہرے ہیں انہوں نے ہی ملک کوتباہی سے دوچار کیا موجودہ حکومت بھی عوام کو تبدیلی کاجھانسہ دیکر سابقہ حکومتوں کی منفی طرز سیاست پرگامزن ہے۔جہاں سے عوام کوسوائے آنسوؤں کے اورکچھ نہ ملاموجودہ حکومت کوچاہئے وہ کچھ نیاکرے جس میں نہ صرف ملک کی ترقی یقینی طورپربحال ہوبلکہ عوام بھی راحت وسکون محسوس کرے ۔ (مہرمحمدحسنین)