لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور نمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم، عمارہ حکمت، بلال لاشاری، گوہر رشید، عزیر جسوال، اسد خان اور شرمین خان سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ولیمہ کی تقریب آج مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس میں شوبز سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت دونوں فنکاروں کے عزیز اوقارب شرکت کرینگے دونوں فنکاروں نے نکاح کے بعد فوٹو شوٹ میں حصہ لیا جبکہ دونوں کو ان کے پرستاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ سوشل میڈیا میں جاری ہے دونوں فنکاروں کی شادی کو شوبز میں خوب سراہا جارہا ہے ۔