لاہور(جنرل رپورٹر) ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کی نفی کرتے ہوئے ملازمین بالخصوص اساتذہ کے ساتھ ناانصافیاں کررہی ہے ۔یکساں کوالیفیکیشن کے حامل مرکزی اورصوبائی ملازمین کے پے گریڈز،الاونسز اوردیگرمراعات میں خاصافرق رکھا گیا ہے ۔ صدررشیداحمد بھٹی،سکندر حیات سرانا،ملک ناصرعباس،سکندرذوالقرنین،و دیگر نے کہاکہ ہم وزیراعظم، وزیراعلی، چیف سیکریٹری، وزیرتعلیم سکولز، سیکریٹری سکولز،وزیرخزانہ، سیکریٹری خزانہ پنجاب سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ بلاتخصیص تمام ملازمین کے پے گریڈز،الاونسز اور مراعات میں پائے جانے والے فرق کوختم کیاجائے ۔پے سکیلز ریوائیز، الاونسزسمیت دیگر مراعات میں اضافہ کیاجائے ۔