رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزادنذیر سندھو نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارہ میں کمی کے بعدبڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرے جس کے باعث ہر طبقہ فکر متاثر ہورہاہے اور اس کی قوت خرید کم ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بنیادی سبب بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافوں کے ساتھ ساتھ بے تحاشا ٹیکسز اور ان کی بڑھتی ہوئی شرح بھی ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کاروباری طبقہ کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومتی اقدامات کے باعث بڑھی رہی ہے ۔