لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اورنائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تاجر برادری کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے ان کی پیش کردہ تجاویز کو ملک کی معاشی و تجارتی پالیسی سازی میں شامل کرے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غلام سرور ملک کی سربراہی میں کاٹیج انڈسٹری کے وفد ،عثمان خالد کی سربراہی میں پروگریسو گروپ، زبیر انصاری کی سربراہی میں اچھر ہ مارکیٹ کے وفد اور چودھری نواز کی سربراہی میں سپر مارکیٹ ڈسٹری بیوٹرز کے وفود سے لاہور چیمبر میں ملاقاتوں کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرری ہے کیونکہ یہ نہ صرف لوگوں کیلئے روزگار بلکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے ۔