رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ جعلی حکومت اپنے جھوٹے وعدوں کے بوجھ تلے دب گئی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عنقریب گرنے والی ہے مگر سیاسی شہادت ان کا مقدر نہیں بنے گی، عوام پر مہنگائی بم گرانے والے درحقیقت اپنے اقتدار پر خودکش حملے کر رہے ہیں،مینڈیٹ چور کسی چور کا احتساب نہیں کرسکتے ، تبدیلی سرکار کے سیاسی انتقام نے نظام احتساب کو مذاق بنا دیا ہے ، حکمرانوں کی ناکامی ، بدنامی میں ان کا اپنا ہاتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان زمانہ طالب علمی میں گالیاں سیکھتے رہے ہیں،وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں، عمران خان 22سال سے اقتدار کے پیچھے دوڑ رہے تھے اور انہوں نے کسی سے انتظامی امور کی تربیت تک نہیں لی،انہوں نے کہا کہ نااہل اور کام چور نیا پاکستان نہیں بنا سکتے ،انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کوئی دھرنا نہیں مگر پھر بھی حکومت کا نظام جام ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی کمیٹی کا 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پوری تسلیم کرتے ہوئے جعلی حکومت میاں نواز شریف کی آبرومندانہ رہائی یقینی بنائے ۔