لاہور( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کپتان کی حکومت ملکی نظام کوچلانے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے غریب عوام کو وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلی سے کوئی غرض نہیں ہے ،عوام تومہنگائی کے عذاب اور موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام سے نجات چاہتے ہیں آئی ایم ایف کی تمام کڑی شرائط کو مان کر گیس اور بجلی کے نرخوں میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہ اکہ آئی ایم ایف کی ان کڑی شرائط پر عملدرآمد کی وجہ سے ملک کا اقتصادی ڈھانچا ہی تباہ و برباد ہو کر رہ گیاملک میں کسی بھی قسم کی مثبت تبدیلی اور جمہوریت کے تسلسل کی اُمیدیں دم توڑ گئی ہیں ۔