لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرے اور ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے کیونکہ تجارتی اشیاء ، خام مال اور اشیائے خورد و نوش کی آمد و رفت رکنے سے صورتحال خراب ہورہی ہے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے ۔