لاہور(خبرنگارخصوصی، این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کا جلدگھرجانا ملکی معیشت کیلئے ناگزیر ہے ۔عوام اس حکومت سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ روزپارٹی رہنما چودھری امجد جٹ کے والد کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یکم مارچ سے بلاول پنجاب آ رہے ہیں ،شہباز شریف کی بھی مارچ میں وطن واپسی ہوجائیگی۔بلاول بھٹو نے مارچ میں مارچ کرنے کی جو بات کی اسکا مطلب ریلیاں اوریوتھ کنونشنز ہیں۔ عمران خان کی ہر بات میں’’میں ‘‘ہوتی ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ صالحین کی جماعت بنا لی ہے ،وہ ہی ہیں جس نے ورلڈ کپ جیتا ،شوکت خانم بنایا ،انکے پاس کوئی ٹیم نہ ادارہ ،وہ فرد واحد ہیں۔ آج ملک میں مشاورتی عمل کو ختم ،پارلیمنٹ کو غیرفعال کر دیاگیاہے ۔