اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے درمیانی راہ نکالنے کے بجائے مقابلہ کرنیکی ٹھان لی ہے ، حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں حزب اختلاف کے حمایت یافتہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا ئی جاچکی جسکے بعد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کی باری آنیکا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینٹ ،قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی مشاورت کر لی گئی۔حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کیخلاف میدان میں اترے گی۔