نارووال(آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے اشٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،ہم عمران خان کے جھوٹ اور دھوکے پہ مبنی نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہو سکتے ،وزیر اعظم اپنی ناکامی تسلیم اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے ، پاکستان آج عمران نیازی کی لگائی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے ، ریاست مدینہ کا تصور ہر مسلمان کیلئے مقدس لیکن وزیر اعظم مسلمانوں کے جذبات کی توہین کر رہے ہیں، ملکی حالت جاننے کیلئے وزیر خزانہ کا بیان ہی کافی ہے ، ٹماٹر 300 روپے کلو ہے ، یہ 17 روپے کلو بیچ رہے ہیں، اتحادیوں نے بھی کہہ دیا حکومت 6 ماہ اور رہ گئی تو کوئی حکومت سنبھال نہیں سکتا ، ملکی مشکلات کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ۔