رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت سے قوم کو گروی رکھ دیا گیا ہے ،گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی بھی آئی ایم ایف کے ایماء پر کی گئی ہے ،پٹرول مہنگا کر کے گھروں کے چولہے بند کر دئیے گئے ہیں ، حکومتی گاڑی دلدل میں پھنس چکی ہے ، حکومت اس کو منزل تک کیسے پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔