لاہور(خبرنگارخصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے کمیٹی کی تشکیل دینے کے بجائے عوام کو روز گار کی فراہم کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، حکومت عوام کو روز گار فراہم کرنے کے بجائے برسرروزگارافراد کو بھی بے روزگار کررہی ہے ، بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ابھی تک حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ،بنکوں کی نج کاری کرنے کے بجائے ا ن کی کارکردگی بہتر بنائی جائے ، سرکاری اثاثوں کو فروخت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، انہوں نے کہاکہ کبھی حکومت سٹیل ملز کی نج کاری کا اعلان کرتی ہے تو کبھی عوام کو پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ، سرکاری محکموں کی نج کار ی کرنے کے بجائے ان کی استعدد کار میں اضافہ کیا جائے ، ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں عمران نیازی اب اپنے خول سے باہر نکلیں اور ملک اور عوام کے مفاد میں کام کریں ۔